fbpx
30 سیکنڈ میں اپنی علامات کوچیک کریں

کیا آپ کو ملٹیپل اِسکلروسِیس ہے؟

30 سیکنڈ میں معلوم کریں کہ آپ ملٹیپل اِسکلروسِیس کے مریض ہیں یا نہیں اور اس کیلئے جو علامات آپ میں پائی جاتی ہیں اُن پر کلک کریں۔

واضح رہے کہ مریض ان علامات سے جزوی یا مکمل طور پر صحت مند ہوسکتا ہےلیکن نئی یا پرانی علامات زیادہ شدید طور پر پھر واضح ہوسکتی ہیں لہذا جو علامات ماضی میں ہوچکی ہیں آپ ان پر بھی کلک کریں۔ علامات کا ختم ہونا اور ایک بار پھر شدّت سے ظاہر ہونا کچھ دن کے بعد بھی ہوسکتا ہے اور اس میں کئی سال بھی لگ سکتے ہیں۔

اگر آپ اوپر بیان کردہ کسی بھی علامت کا شکار ہیِں توآپ MS کے مریض ہوسکتے ہیِں لیکن بہتر ہوگا کہ اگر آپ اپنے نیورولوجسٹ سے ملاقات کر کے اپنا مکمل چیک اپ کروالیں۔

ملٹیپل اِسکلروسِیس کی تشخیص صرف ایک کوالیفائیڈ نیورولوجسٹ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اوپر بیان کئے گئے سوالات صرف ممکنہ مریضوں کو مدد فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ قریب ترین نیورولوجسٹ سے رجوع کرسکیں۔

ملٹیپل اِسکلروسِیس میں
بیماری کا مسلسل بڑھنا

ملٹیپل اِسکلروسِیس ہمارے اعصابی نظام کی ایک پیچیدہ بیماری ہے۔ جس میں اعصابی خلیات کی شکست خوردگی واضح ہوتی ہے۔ حالانکہ ہرمریض کی علامات مختلف ہوسکتی ہیں لیکن پس پردہ بیماری کے عوامل ہر ایک کے لئے یکساں ہوسکتے ہیں۔

معذوری کابتدریج بڑھنا

ملٹیپل اِسکلروسِیس کے زیادہ تر مریض کسی نہ کسی وقت بڑھتی ہوئی جسمانی معذوری سے دو چار ہوتے ہیں۔ یہ کب ہوتا ہے، کس قسم کی معذوری کی صورتحال پیش آتی ہےاور کس طرح ایک فرد سے دوسرے فرد میں تبدیل ہوتی ہے۔ درج ذیل گراف ظاہر کرتا ہے کہ یہ معذوری اور اس کے بڑھنے کا عمل کس حد تک مختلف لوگوں میں مختلف ہوسکتا ہے۔

Disability - Time
بڑھتی ہوئی معذوری جس میں بیماری کایا علامات کا آنا (جس میں بیماری کی نئی اعصابی علامات واضح ہوں) اور مکمل علاج ہوجانا یا نہ ہوسکنا۔
Disability - Time
بڑھتی ہوئی معذوری جس میں بیماری کا یا علامات کا پھر سے آنا جبکہ مکمل صحت یابی نہ ہو اور معذوری بڑھتی چلی جائے۔
Disability - Time
بڑھتی ہوئی معذوری بغیر کسی واضح علامات کے۔

بیماری کی راہ عمل


ملٹیپل اِسکلروسِیس کی بیماری میں جسمانی مدافعتی نظام دماغ کے اعصابی خلیات اسپائنل کارڈ اور بینائی سے متعلق خلیات پر حملہ کرتا ہے۔ اس بیماری میں علامات اور معذوری واضح ہوسکتی ہے۔

بیماری کی راہ عمل دو طرح کی ہوتی ہیں

نظر آنے والی
جیسے علامات کا ظاہر ہونا
نا نظر آنے والی
جو صرف MRI کی تصویر میں واضح ہوتی ہیں

معذوری کی اقسام


جب بیماری کے مسلسل بڑھنے کے عمل کے دوران زیادہ سے زیادہ اعصابی خلیات تباہ و برباد ہوتے جاتے ہیں تو جسمانی معذوری خراب سے خراب تر ہوجاتی ہے۔

لوگوں میں یہ معزوری مختلف صورتوں میں محسوس کی جا سکتی ہے اور اس پر منحصر ہوتا ہے کے دماغ، اسپائنل کارڈ یا بینائی سے متعلق نسوں کا کون سا حصہ متاثر ہے۔

Anatomy

معذوری کی درجہ بندی

معذوری کی درجہ بندی مختلف طریقوں سے کی جاتی ہے۔

Expanded Disability Status Scale (EDSS)

Expanded Disability Status Scale (EDSS)

یہ نظام جسمانی معذوری کی درجہ بندی کرتا ہے اور جسم کے سات مرکزی نظاموں کے اعصابی امتحان کے نتائج پر منحصر ہے جبکہ متاثرہ شخص کی چلنے پھرنے کی صلاحیت بھی دیکھی جاتی ہے۔ یہ ایک کلینیکل درجہ بندی ہے جو ملٹیپل اِسکلروسِیس کی بیماری میں معذوری کی درجہ بندی کے عمل میں مدد کرتی ہے۔

Nine-Hole Peg Test (9-HPT)

Nine-Hole Peg Test (9-HPT)

اس عمل میں بازو کلائی اور ہاتھ کے عمل کو جانچا جاتا ہے۔ یہ دیکھا جاتا ہے کہ کتنے ٹائم میں ایک شخص ایک ہاتھ سے نو(Nine) ٹکڑوں کو نو سوراخوں میں ڈالتا اور واپس نکالتا ہے۔

Timed 25-Foot Walk (T25-FW)

Timed 25-Foot Walk (T25-FW)

کتنی جلدی ایک ملٹیپل اِسکلروسِیس سے متاثرہ شخص 25فٹ کا فاصلہ طے کرتا ہے۔ اس ٹیسٹ سے رفتار اور دوسری حالتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔

بیماری کی حالت میں تبدیلی لانے والا علاج

بیماری بڑھنےکاعمل اور معذوری کی حالت میں اضافہ بیماری کے بالکل شروع میں وقوع پزیر ہوسکتا ہے۔ لہذا ملٹیپل اِسکلروسِیس کے علاج کا سب سے اہم مقصد یہ ہے کہ بیماری کو جلد از جلد قابو کر لیا جائے۔ کلینیکل تجربہ سے ظاہر ہوتاہے کہ بیماری کی حالت میں تبدیلی لانے والے علاج سے لوگوں میں ملٹیپل اِسکلروسِیس کو بہتر کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

Disability progression without treatment
علاج نہ ہونے کی صورت میں معذوری کا بڑھتے جانا

درج ذیل میں ایک مثال سے واضح کیا گیا ہے کہ جلد سے جلد علاج کے اثرات کیا ہیں۔ اور بیماری میں تبدیلی لانے والے علاج کے اثرات بیماری کے بڑھنے پر کیا ہیں۔
Disability progression with DMT
معذوری کا بڑھنا اور بیماری میں تبدیلی لانے والا علاج

بیماری کے عمل کو اور معذوری کے بڑھنےکے عمل کو موثر طور پر کم کردیتا ہے۔

References

  1. Giovannoni, G, et al. Brain Health: Time Matters in Multiple Sclerosis. 2015; pp 14.
  2. MS International Federation. What is MS? Available at https://www.msif.org/about-ms/what-is-ms/
  3. Medline Plus. Multiple Sclerosis. Available at https://medlineplus.gov/ency/article/000737.htm
  4. National MS Society. Managing Relapses. Available at http://www.nationalmssociety.org/Treating-MS/Managing-Relapses. Accessed September 2016.
  5. De Stefano N., et al. Evidence of Axonal Damage in the Early Stages of Multiple Sclerosis and Its Relevance to Disability. Arch Neurol. 2001;58(1):65-70. Available at http://jamanetwork.com/journals/jamaneurology/fullarticle/778355
  6. National MS Society. MS Symptoms. Available at http://www.nationalmssociety.org/Symptoms-Diagnosis/MS-Symptoms
  7. National MS Society. Functional Systems Score (FSS) and Expanded Disability Status Scale. Available at http://www.nationalmssociety.org/For-Professionals/ Researchers/Resources-for-Researchers/Clinical-Study-Measures/Functional-Systems-Scores-(FSS)-and-Expanded-Disab. Accessed September 2016.
  8. National MS Society. 9-Hole Peg Test (9-HPT). Available at http://www.nationalmssociety.org/For-Professionals/Researchers/Resources-forResearchers/Clinical-Study-Measures/9-Hole-Peg-Test-(9-HPT). Accessed September 2016.
  9. National MS Society. Timed 25-Foot Walk (T25-FW). Available at htp://www.nationalmssociety.org/For-Professionals/Researchers/Resources-for-Researchers/Clinical-Study-Measures/Timed-25-Foot-Walk-(T25-FW). Accessed September 2016.
  10. MS Brain Health. Time Matters in Multiple Sclerosis. Available at http://msbrainhealth.org/perch/resources/time-matters-in-ms-report-may16.pdf
  11. MS Coalition. The Use of Disease-Modifying Therapies in Multiple Sclerosis: Principles and Current Evidence. Available at http://www.nationalmssociety.org/getmedia/5ca284d3-fc7c-4ba5-b005-ab537d495c3c/DMT_Consensus_MS_Coal