fbpx
30 سیکنڈ میں اپنی علامات کوچیک کریں

کیا آپ کو ملٹیپل اِسکلروسِیس ہے؟

30 سیکنڈ میں معلوم کریں کہ آپ ملٹیپل اِسکلروسِیس کے مریض ہیں یا نہیں اور اس کیلئے جو علامات آپ میں پائی جاتی ہیں اُن پر کلک کریں۔

واضح رہے کہ مریض ان علامات سے جزوی یا مکمل طور پر صحت مند ہوسکتا ہےلیکن نئی یا پرانی علامات زیادہ شدید طور پر پھر واضح ہوسکتی ہیں لہذا جو علامات ماضی میں ہوچکی ہیں آپ ان پر بھی کلک کریں۔ علامات کا ختم ہونا اور ایک بار پھر شدّت سے ظاہر ہونا کچھ دن کے بعد بھی ہوسکتا ہے اور اس میں کئی سال بھی لگ سکتے ہیں۔

اگر آپ اوپر بیان کردہ کسی بھی علامت کا شکار ہیِں توآپ MS کے مریض ہوسکتے ہیِں لیکن بہتر ہوگا کہ اگر آپ اپنے نیورولوجسٹ سے ملاقات کر کے اپنا مکمل چیک اپ کروالیں۔

ملٹیپل اِسکلروسِیس کی تشخیص صرف ایک کوالیفائیڈ نیورولوجسٹ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اوپر بیان کئے گئے سوالات صرف ممکنہ مریضوں کو مدد فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ قریب ترین نیورولوجسٹ سے رجوع کرسکیں۔

آنکھوں میں تکلیف اور دھندلا نظر آنا

آ نکھوں میں درد اور دھندلا نظر آنے کی علامات شروع کے کچھ دن سے دو ہفتوں تک کے عرصہ میں شدید ہوسکتی ہیں اور پھرآہستہ آہستہ یہ بہتر ہوسکتی ہیں۔کچھ لوگ ایک مہینہ میں بہتر ہوجاتے ہیں۔جبکہ کچھ مریضوں کوایک سال بھی لگ سکتا ہے۔

آنکھوں میں تکلیف اور دھندلا نظر آنا

جسم کے کسی حصّے کا سُن ہوجانا یا سنسناہٹ محسوس ہونا

یہ ایک عام مشاہدہ ہے کہ ہاتھوں یا پیروں کو غلط رخ پر زیادہ دیر چھوڑ دیا جائےتو وہ سُن ہوجاتے ہیں اور ان کو چھونے سے جھنجھناہٹ محسوس ہوتی ہے لیکن یہ علامات جلد ہی ختم ہوجاتی ہیں۔ جبکہ ملٹیپل اِسکلروسِیس کے مریض میں ان علامات کا احساس زیادہ دیر تک رہتا ہے۔

جسم کے کسی حصّے کا سُن ہوجانا یا سنسناہٹ محسوس ہونا

پٹھوں کی کمزوری اور عدم توازن

پٹھوں کی کمزوری ملٹیپل اِسکلروسِیس کی ایک عام علامت ہے اوریہ جسم کے کسی بھی حصّہ میں ہوسکتی ہے۔ مریض میں تھکاوٹ، جسم میں درد اور چکر آنے کی وجہ سے اس کے روز مرّہ کے معمولات متاثر ہوسکتے ہیں۔

پٹھوں کی کمزوری اور عدم توازن

سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کا متا ثر ہونا

Cognitionسوچنے سمجھنے کے عمل کے لیے ایک طبّی اصطلاح ہے۔ اس صلاحیت کے متاثر ہونے کے عمل کو Cognition Problems کہتے ہیں۔ جبکہ ملٹیپل اِسکلروسِیس کی دوسری علامات یعنی تھکاوٹ اور الجھن اس صورتحال کو مزید خراب کردیتی ہیں۔

سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کا متا ثر ہونا

جسمانی ہم آہنگی توازن اور چلنے پھرنے میں مشکلات

ملٹیپل اِسکلروسِیس کے مریض چلنے پھرنے ، جسمانی توازن اور ہم آہنگی اور پٹھوں کی کمزوری کی شکایات سے دوچار ہوسکتے ہیں۔ کچھ لوگ ایک مہینہ میں بہتر ہوجاتے ہیں۔ جبکہ کچھ مریضوں کوایک سال بھی لگ سکتا ہے۔

جسمانی ہم آہنگی توازن اور چلنے پھرنے میں مشکلات

مثانے کی تکالیف

مثانے کی کمزوری کے مریضوں کو بار بار پیشاب کرنے کی حاجت ہوسکتی ہے۔ مثانہ مکمل طور پر خالی نہیں ہوتا یا خالی ہونے میں نا مناسب وقت لگتا ہے۔

مثانے کی تکالیف

تھکاوٹ

جسم میں قوّت کی کمی ملٹیپل اِسکلروسِیس کی وجہ سے ہوتی ہے اور زیادہ تر مریض بیماری کے دوران شدید تھکاوٹ کا شکار ہوسکتے ہیں۔

تھکاوٹ
Best viewed in landscape mode

قیمتی لمحات
ملٹیپل اِسکلروسِیس کے ساتھ بھی

مل کر ہم ملٹیپل اِسکلروسِیس
کو شکست دے سکتے ہیں

ملٹیپل اِسکلروسِیس کو سمجھیں
تاکہ اس کوشکست دی جاسکے

ملٹیپل اِسکلروسِیس کے ساتھ
بہتر معیار زندگی ممکن ہے

کیا آپ کو ملٹیپل اِسکلروسِیس ہے؟

ملٹیپل اِسکلروسِیس کی علامات جسم کے مختلف حصّوں کو متاثر کرسکتی ہیں۔ اور ہر شخص میں یہ مختلف ہوسکتی ہیں۔ کچھ لوگوں میں بیماری کی علامات واضح ہوتی ہیں۔ جبکہ کچھ لوگوں میں ملٹیپل اِسکلروسِیس کی بیماری کے باوجود کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔

یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آپ کو یہ بیماری لاحق ہے یا نہیں ۔ نیچے دیے ہوئے بٹن کو کلک کریں

ملٹیپل اِسکلروسِیس کےبارے میں جانئیےاورسمجھیئے

ملٹیپل اِسکلروسِیس مرکزی اعصابی نظام کی بیماری ہےجس میں دماغ Spinal Cord اور Optic Nerve شامل ہیں۔ اس بیماری کا بڑھنا یا کم ہونا اور علامات ہر مریض کے حوالے سے مختلف ہوتی ہیں۔

مزید جانیئے

نیورولوجسٹ ملٹیپل اِسکلروسِیس کے بارے میں کیا کہتے ہیں

بیماری کی علامات اور بڑھتی ہوئی معذوری کی صورتحال بیماری کے شروع میں ہی نوٹس کی جاسکتی ہے۔ لہذا ملٹیپل اِسکلروسِیس کی بیماری اور علاج کا ایک اہم مقصد یہ ہے کہ بیماری کو جلد از جلد کنٹرول کر لیا جائے۔

معلوم کریں کہ ملٹیپل اِسکلروسِیس کی بیماری, اسکی علامات, اسکی تشخیص اور بیماری کے کنٹرول کرنے کے مختلف طریقوں کے بارے میں ہمارے اہم نیورولوجسٹ کیا کہتے ہیں۔

مزید دیکھیں

Dr. Amer Ikram
Consultant Neurologist, Doctors Hospital & Medical Centre, Lahore

Significance of Early Treatment in Multiple Sclerosis

Dr. Amer Ikram

Dr. Mughis Sheerani
Consultant Neurologist, South City Hospital, Karachi

Importance of Rehabilitation in Multiple Sclerosis

Mughis Sheerani

Prof. Shaukat Ali
Consultant Neurologist, Jinnah Post Graduate Medical Centre, Karachi

Difference between conventional treatments and Disease Modifying Therapies in MS

Prof. Shaukat Ali

Dr. Wasim Alamgir
Consultant Neurologist, Military Hospital, Rawalpindi

Multiple Sclerosis Signs & Symptoms

Dr. Wasim Alamgir

Dr. Nadir Zafar Khan
Professor & Head of Department of Neurology, Sheikh Zayed Hospital F.P.G.M.I, Lahore

Importance of Adherence to Treatment in Multiple Sclerosis

Dr. Nadir Zafar Khan

Dr. Sardar M Alam
Consultant Neurologist, Nortwest General Hospital, Peshawar

Importance of Timely Diagnosis of Multiple Sclerosis

Dr. Sardar M Alam

ملٹیپل اِسکلروسِیس کے ساتھ زندگی

عابد کی امید
زندہ ہے

Abid's Hope is Alive